Sunan ibn Majah Hadith 1267 (سنن ابن ماجہ)

[1267]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ يُحَدِّثُ أَبِي عَنْ عَمِّہِ أَنَّہُ شَہِدَ النَّبِيَّ ﷺ خَرَجَ إِلَی الْمُصَلَّی لِيَسْتَسْقِي فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَقَلَبَ رِدَاءَہُ وَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ بِمِثْلِہِ قَالَ سُفْيَانُ عَنْ الْمَسْعُودِيِّ قَالَ سَأَلْتُ أَبَا بَكْرِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو أَجَعَلَ أَعْلَاہُ أَسْفَلَہُ أَوْ الْيَمِينَ عَلَی الشِّمَالِ قَالَ لَا بَلْ الْيَمِينَ عَلَی الشِّمَالِ

عباد بن تمیم رحمہ اللہ نے(اپنے اخیافی چچا) عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ بارش کی دعا کے لیے عید گاہ تشریف لے گئے۔آپ ﷺ قبلے کی طرف منہ کیا،اپنی چادر پلٹی اور دو رکعت نماز ادا کی۔امام ابو بکر بن محمد بن حزم کے شاگرد یحییٰ بن سعید نے بھی ان سے مذکورہ بالا روایت کی مثل بیان کی۔جناب مسعودی رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے ابو بکر بن محمد بن عمرو رحمہ اللہ سے دریافت کیا: کیا نبی ﷺ نے چادر کا اوپر والا حصہ نیچے کیا تھا،یا دایاں حصہ بائیں طرف کیا تھا؟ انہوں نے فرمایا: نہیں،بلکہ دایاں حصہ بائیں طرف کیا تھا۔