Sunan ibn Majah Hadith 1273 (سنن ابن ماجہ)
[1273]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ أَشْہَدُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ صَلَّی قَبْلَ الْخُطْبَةِ ثُمَّ خَطَبَ فَرَأَی أَنَّہُ لَمْ يُسْمِعْ النِّسَاءَ فَأَتَاہُنَّ فَذَكَّرَہُنَّ وَوَعَظَہُنَّ وَأَمَرَہُنَّ بِالصَّدَقَةِ وَبِلَالٌ قَائِلٌ بِيَدَيْہِ ہَكَذَا فَجَعَلَتْ الْمَرْأَةُ تُلْقِي الْخُرْصَ وَالْخَاتَمَ وَالشَّيْءَ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خطبے سے پہلے (عید کی) نماز پڑھی،پھر خطبہ دیا،آپ نے محسوس کیا کہ میں عورتوں کو(اپنی بات) نہیں سنا سکا(کیوں کہ وہ دور تھیں) چنانچہ آپ خواتین کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں وعظ و نصیحت کی اور انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیا۔بلال رضی اللہ عنہ نے اپنے اس طرح کیے ہوئے تھے،چنانچہ (ہر) عورت نے بالی،انگوٹھی اور(ایسی ہی) چیز(جو کسی کے پاس تھی کپڑے میں) ڈالنا شروع کردی۔