Sunan ibn Majah Hadith 1272 (سنن ابن ماجہ)

[1272]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْہَرِ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ حَدَّثَنَا أَبُو عَقِيلٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ حَمْزَةَ حَدَّثَنَا سَالِمٌ عَنْ أَبِيہِ قَالَ رُبَّمَا ذَكَرْتُ قَوْلَ الشَّاعِرِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَی وَجْہِ رَسُولِ اللہِ ﷺ عَلَی الْمِنْبَرِ فَمَا نَزَلَ حَتَّی جَيَّشَ كُلُّ مِيزَابٍ بِالْمَدِينَةِ فَأَذْكُرُ قَوْلَ الشَّاعِرِ وَأَبْيَضَ يُسْتَسْقَی الْغَمَامُ بِوَجْہِہِ ثِمَالُ الْيَتَامَی عِصْمَةٌ لِلْأَرَامِلِ وَہُوَ قَوْلُ أَبِي طَالِبٍ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہےانہوں نے فرمایا: میں بعض اوقات رسول اللہ ﷺ کے چہرہٴ اقدس کو دیکھتا جب کہ آپ منبر پر (بارش کی دعا کے لیے) تشریف فرما ہوتے اور آپ کے منبر پر اترنے سے پہلے مدینے کا ہر پرنالہ پورے زور سے بہنے لگتا تو مجھے شاعر کا یہ شعر یا آجاتا۔وہ سفید فام شخصیت(رسول اکرم ﷺ) جس کے چہرے کے وسیلے سے بادل سے بارش مانگی جاتی ہے یتیموں کا نگہبان،بیواؤں کا محافظ۔یہ ابو طالب کا کلام ہے۔