Sunan ibn Majah Hadith 1275 (سنن ابن ماجہ)

[1275]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ و عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَخْرَجَ مَرْوَانُ الْمِنْبَرَ يَوْمَ الْعِيدِ فَبَدَأَ بِالْخُطْبَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ يَا مَرْوَانُ خَالَفْتَ السُّنَّةَ أَخْرَجْتَ الْمِنْبَرَ يَوْمَ عِيدٍ وَلَمْ يَكُنْ يُخْرَجُ بِہِ وَبَدَأْتَ بِالْخُطْبَةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ وَلَمْ يَكُنْ يُبْدَأُ بِہَا فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ أَمَّا ہَذَا فَقَدْ قَضَی مَا عَلَيْہِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ رَأَی مُنْكَرًا فَاسْتَطَاعَ أَنْ يُغَيِّرَہُ بِيَدِہِ فَلْيُغَيِّرْہُ بِيَدِہِ فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِہِ فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ بِلِسَانِہِ فَبِقَلْبِہِ وَذَلِكَ أَضْعَفُ الْإِيمَانِ

سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مروان نے عید کے دن منبر نکلوایا،(اور عید گاہ میں منبر پر خطبہ دیا) اور نماز سے پہلے خبہ دیا،ایک آدمی نے اٹھ کر کہا: اے مروان! آپ نے خلاف سنت کام کیا ہے۔آپ نے عید کے دن منبر نکالا ہے۔(مسجد سے اٹھا کر عید گاہ میں لائے ہیں) حالانکہ(نبی ﷺ کے زمانے میں) وہ نکالا نہیں جاتا تھا،اور آپ نے نماز سے پہلے خطبہ شروع کر دیا،حالانکہ ابتدا خطبے سے نہیں ہوا کرتی تھی(بلکہ پہلے نماز ہوتی تھی۔) ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس شخص نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’جو شخص کوئی برائی دیکھے اور اسے اپنے ہاتھ سے تبدیل کرنے کی طاقت ہو تو اسے چاہیے کہ اپنے ہاتھ سے تبدیل کر دے۔اگر طاقت نہ ہو تو اپنی زبان سے (منع کردے) اگر زبان سے(منع کرنے کی) طاقت نہ ہو تو دل سے(نفرت کرے) اور یہ سب سے کمزور ایمان ہے۔‘‘