Sunan ibn Majah Hadith 1298 (سنن ابن ماجہ)
[1298] إسنادہ ضعیف
عبد الرحمٰن بن سعد: ضعیف
والسند ضعفہ البوصیري
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَی الْعِيدَيْنِ سَلَكَ عَلَی دَارِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ثُمَّ عَلَی أَصْحَابِ الْفَسَاطِيطِ ثُمَّ انْصَرَفَ فِي الطَّرِيقِ الْأُخْرَی طَرِيقِ بَنِي زُرَيْقٍ ثُمَّ يَخْرُجُ عَلَی دَارِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَدَارِ أَبِي ہُرَيْرَةَ إِلَی الْبَلَاطِ
سیدنا سعد القرظ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب عیدین کی نماز کے لیے تشریف لے جاتے تو سعید بن ابو العاص کے گھر کے پاس سے گزرتے،پھر خیموں والوں کے پاس سے گزرتے،پھر (نماز کے بعد) دوسرے راستے سے،یعنی بنو زریق کے راستے سے واپس ہوتے،پھر عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما کے گھر کے پاس سے اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے گھر کے پاس سے گزر کر میدان میں پہنچتے۔(اور وہاں سے مسجد نبوی اور امہات المومنین کے گھروں کی طرف چلتے)۔