Sunan ibn Majah Hadith 1305 (سنن ابن ماجہ)

[1305]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا صَلَّی يَوْمَ عِيدٍ أَوْ غَيْرَہُ نُصِبَتْ الْحَرْبَةُ بَيْنَ يَدَيْہِ فَيُصَلِّي إِلَيْہَا وَالنَّاسُ مِنْ خَلْفِہِ قَالَ نَافِعٌ فَمِنْ ثَمَّ اتَّخَذَہَا الْأُمَرَاءُ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ عید کے دن یا کسی اور دن جب نماز ادا فرماتے تو آپ کے سامنے برچھی گاڑ دی جاتی۔آپ اس کی طرف منہ کر کے نماز ادا فرماتے اور لوگ آپ کے پیچھے کھڑے ہو جاتے تھے۔امام نافع رحمہ اللہ نے فرمایا: اسی وجہ سے خلفاء نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔