Sunan ibn Majah Hadith 1304 (سنن ابن ماجہ)

[1304]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ ح و حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يَغْدُو إِلَی الْمُصَلَّی فِي يَوْمِ الْعِيدِ وَالْعَنَزَةُ تُحْمَلُ بَيْنَ يَدَيْہِ فَإِذَا بَلَغَ الْمُصَلَّی نُصِبَتْ بَيْنَ يَدَيْہِ فَيُصَلِّي إِلَيْہَا وَذَلِكَ أَنَّ الْمُصَلَّی كَانَ فَضَاءً لَيْسَ فِيہِ شَيْءٌ يُسْتَتَرُ بِہِ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ عید کے دن صبح کے وقت عید گاہ تشریف لے جاتے آپ کے آگے آگے برچھی لے جائی جاتی۔جب آپ عید گاہ پہنچتے تو آپ کے سامنے برچھی گاڑی دی جاتی۔آپ ﷺ اس کی طرف منہ کر کے نماز ادا کر کے۔اس کی وجہ یہ تھی کہ عید گاہ ایک کھلا میدان تھی،اس میں کوئی ایسی چیز نہیں تھی جسے سترہ بنایا جا سکے۔