Sunan ibn Majah Hadith 1307 (سنن ابن ماجہ)
[1307]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ أَمَرَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ نُخْرِجَہُنَّ فِي يَوْمِ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ قَالَ قَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ فَقُلْنَا أَرَأَيْتَ إِحْدَاہُنَّ لَا يَكُونُ لَہَا جِلْبَابٌ قَالَ فَلْتُلْبِسْہَا أُخْتُہَا مِنْ جِلْبَابِہَا
ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں عورتوں کو لے کر جائیں۔ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ ہم نے عرض کیا: یہ فرمایئے کہ اگر ہم میں سے کسی عورت کے پاس چادر نہ ہو؟ (تو وہ کیا کرے؟) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اسے اس کی بہن اپنی چادر اوڑھا دے۔‘‘