Sunan ibn Majah Hadith 1308 (سنن ابن ماجہ)
[1308]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ لِيَشْہَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ وَلْيَجْتَنِبَنَّ الْحُيَّضُ مُصَلَّی النَّاسِ
ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: نو جوان،پردہ نشین بچیوں کو بھی (نماز عید کے لئے) گھروں سے باہر(عید گاہ میں) لے کر آؤ،انہیں چاہیے کہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں۔حیض والی عورتیں عام لوگوں(نماز پڑھنے والی عورتوں) کی نماز کی جگہ سے الگ رہیں۔