Sunan ibn Majah Hadith 1312 (سنن ابن ماجہ)
[1312] إسنادہ ضعیف
جبارۃ بن المغلس ضعیف (تقریب: 890)
و مندل بن علي ضعیف
و الحدیث السابق (الأصل: 1310) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ حَدَّثَنَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَصَلَّی بِالنَّاسِ ثُمَّ قَالَ مَنْ شَاءَ أَنْ يَأْتِيَ الْجُمُعَةَ فَلْيَأْتِہَا وَمَنْ شَاءَ أَنْ يَتَخَلَّفَ فَلْيَتَخَلَّفْ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دو عیدیں (ایک دن میں) جمع ہوگئیں۔آپ ﷺ نے لوگوں کو (عید کی) نماز پڑھائی پھر فرمایا: ’’جو شخص جمعے کی نماز میں آنا چاہے آجائے جو پیچھے رہنا چاہے پیچھے رہ جائے۔‘‘