Sunan ibn Majah Hadith 1317 (سنن ابن ماجہ)

[1317]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ الضَّحَّاكِ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ أَنَّہُ خَرَجَ مَعَ النَّاسِ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَی فَأَنْكَرَ إِبْطَاءَ الْإِمَامِ وَقَالَ إِنْ كُنَّا لَقَدْ فَرَغْنَا سَاعَتَنَا ہَذِہِ وَذَلِكَ حِينَ التَّسْبِيحِ

عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ عید الفطر یا عید الاضحیٰ کے دن لوگوں کے ساتھ(عید گاہ کی طرف) روانہ ہوئے۔انہوں نے امام کے دیر کرنے کو نا پسند فرمایا۔اور فرمایا: ہم تو اس وقت تک فارغ ہو جایا کرتے تھے۔اس وقت نفل نماز کی ادائیگی کا وقت ہو چکا تھا۔