Sunan ibn Majah Hadith 1346 (سنن ابن ماجہ)
[1346] إسنادہ ضعیف
ابن جریج صرح بالسماع عند أحمد (199/2)
ویحیی بن حکیم بن صفوان لم یوثقہ غیر ابن حبان فیما أعلم فھو مستور
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ حَكِيمِ بْنِ صَفْوَانَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ جَمَعْتُ الْقُرْآنَ فَقَرَأْتُہُ كُلَّہُ فِي لَيْلَةٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنِّي أَخْشَی أَنْ يَطُولَ عَلَيْكَ الزَّمَانُ وَأَنْ تَمَلَّ فَاقْرَأْہُ فِي شَہْرٍ فَقُلْتُ دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَشَبَابِي قَالَ فَاقْرَأْہُ فِي عَشْرَةٍ قُلْتُ دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَشَبَابِي قَالَ فَاقْرَأْہُ فِي سَبْعٍ قُلْتُ دَعْنِي أَسْتَمْتِعْ مِنْ قُوَّتِي وَشَبَابِي فَأَبَی
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے قرآن مجید حفظ کر لیا،پھر میں نے ایک ہی رات میں اس کی تلاوت کی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مجھے خطرہ ہے کہ طویل وقت گزرنے پر تم کو اکتاہٹ پیش آجائے گی۔اس لیے ایک مہینے میں (پورے) قرآن کی تلاوت کیا کرو۔‘‘ میں نے کہا: مجھے اپنی طاقت اور جوانی سے فائدہ اٹھا لینے دیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’پھر دس دن میں(پورا) قرآن پڑھ لیا کرو۔‘‘ میں نے کہا: مجھے اپنی طاقت اور جوانی سے فائدہ اٹھانے دیں۔فرمایا: ’’پھر سات دن میں(پورا) قرآن پڑھ لیا کرو۔‘‘ میں نے کہا: مجھے اپنی طاقت اور جوانی سے (مزید) فائدہ اٹھانے دیں۔تو رسول اللہ ﷺ نے (میری درخواست قبول کرنے سے) انکار فرمادیا۔