Sunan ibn Majah Hadith 1350 (سنن ابن ماجہ)

[1350]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ أَبُو بِشْرٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ جَسْرَةَ بِنْتِ دَجَاجَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ يَقُولُ قَامَ النَّبِيُّ ﷺ بِآيَةٍ حَتَّی أَصْبَحَ يُرَدِّدُہَا وَالْآيَةُ إِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَہُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (المائدۃ:118)

ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے صبح تک ایک ہی آیت بار بار پڑھتے ہوئے قیام فرمایا۔آیت یہ ہے:(إِنْ تُعَذِّبْہُمْ فَإِنَّہُمْ عِبَادُکَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَہُمْ فَإِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ)’’اگر تو ان کو سزا دے تو بے شک وہ تیرے ہی بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف فرما دے تو بے شک تو ہی غالب ہے بڑی حکمت والا ہے۔‘‘