Sunan ibn Majah Hadith 1352 (سنن ابن ماجہ)
[1352] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (881)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ہَاشِمٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ ثَابِتٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ أَبِي لَيْلَی قَالَ صَلَّيْتُ إِلَی جَنْبِ النَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ تَطَوُّعًا فَمَرَّ بِآيَةِ عَذَابٍ فَقَالَ أَعُوذُ بِاللہِ مِنْ النَّارِ وَوَيْلٌ لِأَہْلِ النَّارِ
سیدنا ابو لیلیٰ بلال انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ رات کو نفل نماز پڑھ رہے تھے۔میں نے آپ کے پہلو میں نماز پڑھی،(تلاوت کے دوران میں) نبی ﷺ ایک آیت پر پہنچے جس میں عذاب کا ذکر تھا تو آپ نے فرمایا: (أَعُوذُ بِاللہِ مِنَ النَّارِ وَوَیْلٌ لأَہْلِ النَّارِ)’’میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں اور جہنمیوں کے لیے ہلاکت ہے۔‘‘