Sunan ibn Majah Hadith 1354 (سنن ابن ماجہ)

[1354]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ بُرْدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ أَتَيْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ أَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَجْہَرُ بِالْقُرْآنِ أَوْ يُخَافِتُ بِہِ قَالَتْ رُبَّمَا جَہَرَ وَرُبَّمَا خَافَتَ قُلْتُ اللہُ أَكْبَرُ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي جَعَلَ فِي ہَذَا الْأَمْرِ سَعَةً

سیدنا غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: کیا رسول اللہ (نماز مین) بلند آواز سے قراءت کرتےتھے یا خاموشی سے؟ انہوں نے فرمایا: کبھی جہر سے تلاوت کرتے تھے،کبھی خاموشی سے۔میں نے کہا: ’’اللہ اکبر! شکر ہے اللہ کا جس نے اس معاملہ میں گنجائش (اور آسانی) رکھی۔