Sunan ibn Majah Hadith 1364 (سنن ابن ماجہ)

[1364] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (1251)

انوار الصحیفہ ص 425

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَعْلَی بْنِ عَطَاءٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ طَلْقٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ مَنْ أَسْلَمَ مَعَكَ قَالَ حُرٌّ وَعَبْدٌ قُلْتُ ہَلْ مِنْ سَاعَةٍ أَقْرَبُ إِلَی اللہِ مِنْ أُخْرَی قَالَ نَعَمْ جَوْفُ اللَّيْلِ الْأَوْسَطُ

عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کے ساتھ کون کون اسلام لایا ہے؟ فرمایا: ’’آزاد اور غلام‘‘ میں نے کہا: کیا کوئی گھڑی دوسری گھڑی کی نسبت اللہ سے زیادہ قرب کا باعث ہے؟ فرمایا: ’’ہاں،رات کا درمیانی حصہ‘‘۔