Sunan ibn Majah Hadith 1363 (سنن ابن ماجہ)
[1363]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ نَامَ عِنْدَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ وَہِيَ خَالَتُہُ قَالَ فَاضْطَجَعْتُ فِي عَرْضِ الْوِسَادَةِ وَاضْطَجَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَہْلُہُ فِي طُولِہَا فَنَامَ النَّبِيُّ ﷺ حَتَّی إِذَا انْتَصَفَ اللَّيْلُ أَوْ قَبْلَہُ بِقَلِيلٍ أَوْ بَعْدَہُ بِقَلِيلٍ اسْتَيْقَظَ النَّبِيُّ ﷺ فَجَعَلَ يَمْسَحُ النَّوْمَ عَنْ وَجْہِہِ بِيَدِہِ ثُمَّ قَرَأَ الْعَشْرَ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ سُورَةِ آلِ عِمْرَانَ ثُمَّ قَامَ إِلَی شَنٍّ مُعَلَّقَةٍ فَتَوَضَّأَ مِنْہَا فَأَحْسَنَ وُضُوءَہُ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبَّاسٍ فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ مَا صَنَعَ ثُمَّ ذَہَبْتُ فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِہِ فَوَضَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَدَہُ الْيُمْنَی عَلَی رَأْسِي وَأَخَذَ أُذُنِي الْيُمْنَی يَفْتِلُہَا فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ أَوْتَرَ ثُمَّ اضْطَجَعَ حَتَّی جَاءَہُ الْمُؤَذِّنُ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّلَاةِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں سوئے اور وہ ان کی خالہ تھیں۔عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا: میں تکیے کے عرض میں لیٹا اور رسول اللہ ﷺ اور آپ کی اہلیہ اس کے طول میں لیٹ گئے۔نبی ﷺ سوگئے۔جب آدھی رات ہوئی یا آدھی رات سے تھوڑا سا پہلے یا تھوڑا سا بعد کا وقت تھا تو نبی ﷺ بیدار ہوگئے اور نیند دور کرنے کے لیے چہرے پر ہاتھ پھیرنے لگے۔پھر آپ نے سورہٴ آل عمران کی آخری دس آیات پڑھیں،پھر ایک (کھونٹی پر) لٹکی ہوئی مشک کی طرف گئے اور اس سے وضو کیا،آپ نے خوب اچھی طرح وضو کیا،پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے۔عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں بھی اٹھ کھڑا ہوا،میں نے اسی طرح کیا(آیات پڑھیں اور وضو کیا) جس طرح نبی ﷺ نے کیا تھا،پھر میں جا کر آپ کے(بائیں) پہلو میں کھڑا ہوگیا۔(اور نبی ﷺ کی اقتدا میں نماز شروع کر دی) رسول اللہ ﷺ نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا(اور مجھے اپنے پیچھے سے اپنے دائیں پہلو میں کر لیا) اور میرا دایاں کان پکڑ کر مروذنے لگے۔نبی ﷺ نے دو رکعتیں پڑھیں،پھر دو رکعتیں پڑھیں،پھر دو رکعتیں پڑھیں،پھر دو رکعتیں پڑھیں،پھر دورکعتیں پڑھیں،پھر دو رکعتیں پڑھیں،پھر وتر پڑھا۔پھر لیٹ گئے حتی کہ موذن آگیا۔آپ نے ہلکی سی دو رکعتیں پڑھیں پھر نماز پڑھنے کے لیے گھر سے (مسجد میں) تشریف لے گئے۔