Sunan ibn Majah Hadith 1368 (سنن ابن ماجہ)

[1368]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَأَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَہُمَا فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاہُ قَالَ حَفْصٌ فِي حَدِيثِہِ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَلَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ وَہُوَ يَطُوفُ فَحَدَّثَنِي بِہِ

عبدالرحمٰن بن یزید رحمہ اللہ نے علقمہ رحمہ اللہ سے اور انہوں نے ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سورہٴ بقرہ کی آخری دو آیتیں (یہ شان رکھتی ہیں کہ) جو شخص انہیں ایک رات میں پڑھ لے وہ اس کے لیے کافی ہوں گی۔‘‘ راوئ حدیث حفص اپنی حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ عبدالرحمٰن بن یزید رحمہ اللہ نے فرمایا: (بعد میں) میری ملاقات ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے ہوئی جب کہ وہ (کعبہ شریف) کا طواف کر رہے تھے تو انہوں نے (خود) یہ حدیث مجھے سنائی۔