Sunan ibn Majah Hadith 1379 (سنن ابن ماجہ)
[1379]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَأَلْتُ فِي زَمَنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ وَالنَّاسُ مُتَوَافِرُونَ أَوْ مُتَوَافُونَ عَنْ صَلَاةِ الضُّحَی فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يُخْبِرُنِي أَنَّہُ صَلَّاہَا يَعْنِي النَّبِيَّ ﷺ غَيْرَ أُمِّ ہَانِئٍ فَأَخْبَرَتْنِي أَنَّہُ صَلَّاہَا ثَمَانَ رَكَعَاتٍ
عبداللہ بن حارث رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کثیر تعداد میں موجود تھے،میں نے نماز ضحیٰ کے متعلق دریافت کیا تو مجھے ام ہانی رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی شخص ایسا نہ ملا جو مجھے بتائے کہ رسول اللہ ﷺ نے یہ نماز پڑھی ہے البتہ ام ہانئ رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس نماز کی آٹھ رکعتیں پڑھی تھیں۔