Sunan ibn Majah Hadith 1384 (سنن ابن ماجہ)
[1384] إسنادہ ضعیف جدًا
ترمذي (479)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الْعَبَّادَانِيُّ عَنْ فَائِدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی الْأَسْلَمِيِّ قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ مَنْ كَانَتْ لَہُ حَاجَةٌ إِلَی اللہِ أَوْ إِلَی أَحَدٍ مِنْ خَلْقِہِ فَلْيَتَوَضَّأْ وَلْيُصَلِّ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ لِيَقُلْ لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ أَسْأَلُكَ أَلَّا تَدَعَ لِي ذَنْبًا إِلَّا غَفَرْتَہُ وَلَا ہَمًّا إِلَّا فَرَّجْتَہُ وَلَا حَاجَةً ہِيَ لَكَ رِضًا إِلَّا قَضَيْتَہَا لِي ثُمَّ يَسْأَلُ اللہَ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ مَا شَاءَ فَإِنَّہُ يُقَدَّرُ
عبداللہ بن ابی اوفی اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ’’جس کو اللہ سے یا مخلوق میں سے کسی سے کوئی حاجت در پیش ہو،اسے چاہیے کہ وضو کر کے دو رکعتیں پڑھے پھر کہے:ّ) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلم والا اور کرم والا ہے۔پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا مالک ہے،تمام تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو جہانوں کو پالنے والا ہے۔اے اللہ! میں تجھ سے وہ چیزیں (اعمال و خصال) مانگتا ہوں جو تیری رحمت کا سبب ہیں اور تیری بخشش کا باعث بننے والے(اعمال) اور ہر نیکی میں حصہ اور ہر گناہ سے سلامتی کا سوال کرتا ہوں۔میں تجھ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ میرا کوئی گناہ معاف کیے بغیر،کوئی غم ختم کیے بغیر اور کوئی حاجت جو تیری رضا کے مطابق ہو،پوری کیے بغیر نہ چھوڑ۔‘‘ پھر اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی جو حاجت چاہے مانگ لے۔اس کی قسمت میں وہ چیز ہو جائے گی۔‘‘