Sunan ibn Majah Hadith 1385 (سنن ابن ماجہ)
[1385]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْمَدَنِيِّ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ أَنَّ رَجُلًا ضَرِيرَ الْبَصَرِ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ ادْعُ اللہَ لِي أَنْ يُعَافِيَنِي فَقَالَ إِنْ شِئْتَ أَخَّرْتُ لَكَ وَہُوَ خَيْرٌ وَإِنْ شِئْتَ دَعَوْتُ فَقَالَ ادْعُہْ فَأَمَرَہُ أَنْ يَتَوَضَّأَ فَيُحْسِنَ وُضُوءَہُ وَيُصَلِّيَ رَكْعَتَيْنِ وَيَدْعُوَ بِہَذَا الدُّعَاءِ اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّہُ إِلَيْكَ بِمُحَمَّدٍ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ يَا مُحَمَّدُ إِنِّي قَدْ تَوَجَّہْتُ بِكَ إِلَی رَبِّي فِي حَاجَتِي ہَذِہِ لِتُقْضَی اللہُمَّ شَفِّعْہُ فِيَّ قَالَ أَبُو إِسْحَقَ ہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ
عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک نابینا آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: میرے لیے دعا کیجئے کہ اللہ مجھے شفا دے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اگر تو چاہے تو میں تیرے لیے آخرت کی بھلائی چاہوں اور وہ تیرے لیے بہتر ہے اور اگر تو چاہے تو میں دعا کردوں۔‘‘ اس نے کہا: دعا ہی کر دیجئے۔نبی ﷺ نے اسے حکم دیا کہ وہ خوب اچھی طرح وضو کر کے دو رکعتیں پڑھے،پھر یہ دعا مانگے:(اللہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ وَأَتَوَجَّہُ إِلَیْکَ بِمُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ یَا مُحَمَّدُ إِنِّی قَدْ تَوَجَّہْتُ بِکَ إِلَی رَبِّی فِی حَاجَتِی ہَذِہِ لِتُقْضَی اللہُمَّ فَشَفِّعْہُ فِیَّ) ’’اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور نبی رحمت محمد ﷺ کے ذریعے سے تیری طرف توجہ کرتا ہوں۔اے محمد! میں آپ کے ذریعے سے اپنی حاجت کے سلسلے میں اپنے رب کی طرف توجہ کرتا ہوں تاکہ وہ حاجت پوری ہو جائے۔اے اللہ! نبی ﷺ کی شفاعت میرے حق میں قبول فرما۔‘‘ ابو اسحاق نے کہا: یہ حدیث صحیح ہے۔