Sunan ibn Majah Hadith 1387 (سنن ابن ماجہ)

[1387]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَكَمِ النَّيْسَابُورِيُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ أَبَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَا عَبَّاسُ يَا عَمَّاہُ أَلَا أُعْطِيكَ أَلَا أَمْنَحُكَ أَلَا أَحْبُوكَ أَلَا أَفْعَلُ لَكَ عَشْرَ خِصَالٍ إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَفَرَ اللہُ لَكَ ذَنْبَكَ أَوَّلَہُ وَآخِرَہُ وَقَدِيمَہُ وَحَدِيثَہُ وَخَطَأَہُ وَعَمْدَہُ وَصَغِيرَہُ وَكَبِيرَہُ وَسِرَّہُ وَعَلَانِيَتَہُ عَشْرُ خِصَالٍ أَنْ تُصَلِّيَ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ تَقْرَأُ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسُورَةٍ فَإِذَا فَرَغْتَ مِنْ الْقِرَاءَةِ فِي أَوَّلِ رَكْعَةٍ قُلْتَ وَأَنْتَ قَائِمٌ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَلَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ وَاللہُ أَكْبَرُ خَمْسَ عَشْرَةَ مَرَّةً ثُمَّ تَرْكَعُ فَتَقُولُ وَأَنْتَ رَاكِعٌ عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنْ الرُّكُوعِ فَتَقُولُہَا عَشْرًا ثُمَّ تَہْوِي سَاجِدًا فَتَقُولُہَا وَأَنْتَ سَاجِدٌ عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنْ السُّجُودِ فَتَقُولُہَا عَشْرًا ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُولُہَا عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَأْسَكَ مِنْ السُّجُودِ فَتَقُولُہَا عَشْرًا فَذَلِكَ خَمْسَةٌ وَسَبْعُونَ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ تَفْعَلُ فِي أَرْبَعِ رَكَعَاتٍ إِنْ اسْتَطَعْتَ أَنْ تُصَلِّيَہَا فِي كُلِّ يَوْمٍ مَرَّةً فَافْعَلْ فَإِنْ لَمْ تَسْتَطِعْ فَفِي كُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّةً فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي كُلِّ شَہْرٍ مَرَّةً فَإِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِي عُمُرِكَ مَرَّةً

ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے عباس بن عبدالمطلب سے فرمایا: ’’اے عباس! اے چچا جان! کیا میں آپ کو عطیہ نہ دوں،آپ کو ہدیہ نہ دوں،آپ کو تحفہ دوں،آپ کے لیے دس خوبیاں (دس قسم کے گناہوں کا کفارہ بن جانے والا عمل) نہ بیان کروں؟ جب آپ وہ کام کریں تو اللہ تعالیٰ آپ کے پہلے پچھلے پرانے اور نئے غلطی سے کیے جانے والے،چھوٹے اور بڑے،پوشیدہ اور ظاہر گناہ بخش دے۔دس خوبیاں یہ ہیں(دس قسم کے گناہوں کا کفارہ بن جانے والا عمل) آپ چار رکعات ادا کریں ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت بھی پڑھیں۔جب آپ پہلی رکعت میں قراءت سے فارغ ہوں تو کھڑے کھڑے کہیں:(سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلَّہِ وَلاَ إِلَہَ إِلاَّ اللہُ وَاللہُ أَکْبَرُ)’’اللہ پاک ہے،سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں،اور اللہ سب سے بڑا ہے،‘‘ پندرہ بار یہ تسبیح پڑھیں،پھر رکوع کریں اور رکوع میں دس بار یہی تسبیح کہیں،پھر رکوع سے سر اٹھا کر دس بار یہی کہیں،پھر سجدہ کریں اور سجدے میں دس بار یہ پڑھیں،پھر سجدے سے سر اٹھا کر یہی تسبیح دس بار کہیں،پھر سجدہ کریں اور دس بار یہ تسبیح پڑھیں،پھر سجدے سے سر اٹھائی تو دس بار یہی پڑھیں اس طرح ہر رکعت میں پچھتر بار تسبیح ہوگی۔چاروں رکعات میں اسی طرح پڑھیں۔اگر آپ میں طاقت ہو تو ہر روز ایک بار ضرور یہ نماز پڑھ لیکں،اگر اس کی بھی قدرت نہ ہو تو مہینے میں ایک بار پڑھیں اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ساری عمر میں ایک بار پڑھ لیں۔‘‘