Sunan ibn Majah Hadith 1397 (سنن ابن ماجہ)

[1397]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِي ابْنُ أَخِي ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَمِّہِ حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي فَرْوَةَ أَنَّ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ أَخْبَرَہُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ يَقُولَ قَالَ عُثْمَانُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ بِفِنَاءِ أَحَدِكُمْ نَہْرٌ يَجْرِي يَغْتَسِلُ فِيہِ كُلَّ يَوْمٍ خَمْسَ مَرَّاتٍ مَا كَانَ يَبْقَی مِنْ دَرَنِہِ قَالَ لَا شَيْءَ قَالَ فَإِنَّ الصَّلَاةَ تُذْہِبُ الذُّنُوبَ كَمَا يُذْہِبُ الْمَاءُ الدَّرَنَ

عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے،آپ نے فرمایا: ’’بھلا بتاؤ! اگر کسی کے گھر کے سامنے(صاف پانی کا) ایک دریا بہتا ہو،وہ اس میں روزانہ پانچ بار غسل کرے تو اس(کے جسم) پر کتنی میل باقی رہ جائے گی؟‘‘ حاضرین نے کہا: بالکل نہیں رہے گی۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’نماز گناہوں کو اسی طرح ختم کر دیتی ہے جس طرح پانی سے میل کچیل ختم ہو جاتی ہے۔‘‘