Sunan ibn Majah Hadith 1396 (سنن ابن ماجہ)
[1396]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَظُنُّہُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ أَنَّہُمْ غَزَوْا غَزْوَةَ السُّلَاسِلِ فَفَاتَہُمْ الْغَزْوُ فَرَابَطُوا ثُمَّ رَجَعُوا إِلَی مُعَاوِيَةَ وَعِنْدَہُ أَبُو أَيُّوبَ وَعُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ فَقَالَ عَاصِمٌ يَا أَبَا أَيُّوبَ فَاتَنَا الْغَزْوُ الْعَامَ وَقَدْ أُخْبِرْنَا أَنَّہُ مَنْ صَلَّی فِي الْمَسَاجِدِ الْأَرْبَعَةِ غُفِرَ لَہُ ذَنْبُہُ فَقَالَ يَا ابْنَ أَخِي أَدُلُّكَ عَلَی أَيْسَرَ مِنْ ذَلِكَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ تَوَضَّأَ كَمَا أُمِرَ وَصَلَّی كَمَا أُمِرَ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ عَمَلٍ أَكَذَلِكَ يَا عُقْبَةُ قَالَ نَعَمْ
عاصم بن سفیان ثقفی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ مسلمانوں نے ذات سلاسل کی جنگ کی لیکن یہ لوگ(عاصم اور ان کے کچھ ساتھی) جنگ میں شریک نہ ہوسکے۔(بعد میں پہنچے چنانچہ) وہ لوگ(کچھ عرصہ) محاذ پر مورچہ زن رہے(لیکن دوبارہ جنگ کی نوبت نہ آئی تو) پھر وہ معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس واپاس آگئے۔اس وقت معاویہ رضی اللہ عنہ کی مجلس میں ابو ایوب،اور عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے۔عاصم رحمہ اللہ نے کہا: ابو ایوب! ہم تو اس سال جہاد سے محروم رہ گئے۔ہمیں بتایا گیا کہ جو شخص چار مسجدوں میں نماز پڑھے اس کا گناہ بخش دیا جاتا ہے۔ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بھتیجے! میں تجھے اس سے آسان عمل بتاتا ہوں میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرما رہے تھے: ’’جو شخص وضو کرے جس طرح حکم دیا گیا ہے اور نماز اس طرح پڑھے جس طرح حکم دیا گیا ہے،تو اس کے گزشتہ عمل معاف ہو جائیں گے۔‘‘ عقبہ! کیا یہ حدیث اسی طرح ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں(اسی طرح ہے۔)