Sunan ibn Majah Hadith 1407 (سنن ابن ماجہ)
[1407] ضعیف
سنن أبي داود (457)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الرَّقِّيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَ: حَدَّثَنَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ،عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ،عَنْ أَخِيہِ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سَوْدَةَ،عَنْ مَيْمُونَةَ،مَوْلَاةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَفْتِنَا فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ قَالَ: ((أَرْضُ الْمَحْشَرِ وَالْمَنْشَرِ ائْتُوہُ فَصَلُّوا فِيہِ،فَإِنَّ صَلَاةً فِيہِ كَأَلْفِ صَلَاةٍ فِي غَيْرِہِ)) قُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ أَنْ أَتَحَمَّلَ إِلَيْہِ؟ قَالَ: ((فَتُہْدِي لَہُ زَيْتًا يُسْرَجُ فِيہِ،فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ فَہُوَ كَمَنْ أَتَاہُ))
نبی ﷺ کی آزاد کردہ خاتون میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمیں بیت المقدس کے بارے میں مسئلہ بتا دیجئے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ حشر نشر کی سر زمین ہے۔وہاں جا کر نماز پڑھا کرو کیوں کہ اس جگہ میں ایک نماز پڑھنا کسی اور جگہ ہزار نمازیں پڑھنے کی طرح ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: یہ فرمایئے کہ اگر مجھے سفر کر کے وہاں جانے کی طاقت نہ ہو(تو کیا کروں؟) فرمایا: ’’اس مسجد کے لیے تیل بھیج دو جس سے اس میں چراغ جلائے جائیں،جس نے یہ کام کیا وہ بھی ایسے ہی ہے جیسے وہ شخص جو (زیارت کے لیے)وہاں گیا۔‘‘