Sunan ibn Majah Hadith 1408 (سنن ابن ماجہ)

[1408]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ الْجَہْمِ الْأَنْمَاطِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ،عَنْ أَبِي زُرْعَةَ السَّيْبَانِيِّ يَحْيَی بْنِ أَبِي عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الدَّيْلَمِيِّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَمَّا فَرَغَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ مِنْ بِنَاءِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ،سَأَلَ اللہَ ثَلَاثًا: حُكْمًا يُصَادِفُ حُكْمَہُ،وَمُلْكًا لَا يَنْبَغِي لَأَحَدٍ مِنْ بَعْدِہِ،وَأَلَّا يَأْتِيَ ہَذَا الْمَسْجِدَ أَحَدٌ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ فِيہِ،إِلَّا خَرَجَ مِنْ ذُنُوبِہِ كَيَوْمِ وَلَدَتْہُ أُمُّہُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَمَّا اثْنَتَانِ فَقَدْ أُعْطِيَہُمَا،وَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ قَدْ أُعْطِيَ الثَّالِثَةَ))

عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب سلیمان بن داؤد علیہما السلام بیت المقدس کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو انہوں نے اللہ سے تین چیزیں مانگیں،ایسا فیصلہ جو اللہ کے فیصلے کے مطابق ہو اور ایسی بادشاہت جو ان کے بعد کسی کے شایاں نہ ہو اور جو شخص بھی اس مسجد میں صرف نماز کی نیت سے آئے وہ گناہوں سے اس طرح پاک صاف ہو جائے جس طرح اس دن(گناہوں سے پاک) تھا جب اسے اس کی ماں نے جنم دیا تھا۔‘‘ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’دو چیزیں تو انہیں مل چکیں اور امجھے امید ہے کہ تیسری بھی مل ہی گئی ہے۔‘‘