Sunan ibn Majah Hadith 1415 (سنن ابن ماجہ)

[1415]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ،عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،وَعَنْ ثَابِتٍ،عَنْ أَنَسٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ إِلَی جِذْعٍ فَلَمَّا اتَّخَذَ الْمِنْبَرَ ذَہَبَ إِلَی الْمِنْبَرِ فَحَنَّ الْجِذْعُ فَأَتَاہُ فَاحْتَضَنَہُ فَسَكَنَ فَقَالَ: ((لَوْ لَمْ أَحْتَضِنْہُ لَحَنَّ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ))

عبداللہ بن عباس اور انس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی ﷺ ایک تنے سے ٹیک لگا کر خطبہ دیتے تھے۔جب رسول اللہ ﷺ نے منبر بنوایا تو آپ منبر کی طرف چلے۔تنا(ستون) روپڑا۔نبی ﷺ اس کے پاس آئے اور اسے سینے سے لگایا،تب وہ خاموش ہوا۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اگر میں اسے گلے سے نہ لگاتا تو یہ قیامت تک روتا رہتا۔‘‘