Sunan ibn Majah Hadith 1419 (سنن ابن ماجہ)
[1419]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ،سَمِعَ الْمُغِيرَةَ،يَقُولُ: قَامَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ حَتَّی تَوَرَّمَتْ قَدَمَاہُ،فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ قَدْ غَفَرَ اللہُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ،قَالَ: ((أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا))
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے قیام فرمایا حتی کہ آپ کے قدم مبارک سوج گئے۔عرض کیا گیا: اللہ کے رسلو! اللہ نے آپ کے تو اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیے ہیں(پھر آپ اتنی مشقت کیوں کرتے ہیں؟) فرمایا: ’’کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟‘‘