Sunan ibn Majah Hadith 1420 (سنن ابن ماجہ)
[1420]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو ہِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَمَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ،عَنْ أَبِي صَالِحٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي حَتَّی تَوَرَّمَتْ قَدَمَاہُ،فَقِيلَ لَہُ: إِنَّ اللہَ قَدْ غَفَرَ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ،قَالَ: ((أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا))
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ (طویل) نماز پڑھتے تھے حتی کہ آپ کے قدموں پر ورم آجاتا۔عرض کیا گیا: اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے گناہ معاف کر دیے ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تو کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟‘‘