Sunan ibn Majah Hadith 1422 (سنن ابن ماجہ)

[1422]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيَّانِ،قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ مَكْحُولٍ،عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ،أَنَّ أَبَا فَاطِمَةَ،حَدَّثَہُ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،أَخْبِرْنِي بِعَمَلٍ أَسْتَقِيمُ عَلَيْہِ وَأَعْمَلُہُ،قَالَ: ((عَلَيْكَ بِالسُّجُودِ؛ فَإِنَّكَ لَا تَسْجُدُ لِلَّہِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَكَ اللہُ بِہَا دَرَجَةً،وَحَطَّ بِہَا عَنْكَ خَطِيئَةً))

ابو فاطمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی عمل بتایئے جس پر میں قائم رہوں اور اسے کیا کروں۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’کثرت سے سجدے کیا کر کیوں کہ تو اللہ کے لیے جو بھی سجدہ کرے گا اس کی وجہ سے اللہ تیرا ایک درجہ بلند کر دے گا اور تیری ایک غلطی معاف کر دے گا۔‘‘