Sunan ibn Majah Hadith 1423 (سنن ابن ماجہ)
[1423]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ،قَالَ: حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ ہِشَامٍ الْمُعَيْطِيُّ،حَدَّثَہُ مَعْدَانُ بْنُ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمُرِيُّ،قَالَ: لَقِيتُ ثَوْبَانَ فَقُلْتُ لَہُ: حَدِّثْنِي حَدِيثًا عَسَی اللہُ أَنْ يَنْفَعَنِي بِہِ،قَالَ: فَسَكَتَ،ثُمَّ عُدْتُ فَقُلْتُ مِثْلَہَا،فَسَكَتَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ،فَقَالَ لِي: عَلَيْكَ بِالسُّجُودِ لِلَّہِ،فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ لِلَّہِ سَجْدَةً إِلَّا رَفَعَہُ اللہُ بِہَا دَرَجَةً،وَحَطَّ عَنْہُ بِہَا خَطِيئَةً)) قَالَ مَعْدَانُ: ثُمَّ لَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ
معدان بن ابو طلحہ یعمری رحمہ اللہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں ثوبان رضی اللہ عنہ سے ملا تو میں نے عرض کیا: مجھے کوئی حدیث سنایئے شاید اللہ مجھے اس سے فائدہ پہنچائے۔وہ خاموش رہے۔میں نے دوبارہ عرض کیا تو وہ خاموش رہے۔میں نے تین بار یہی کہا تو مجھ سے فرمایا: اللہ کے لیے سجدے کیا کر کیوں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ’’جو بندہ اللہ کے لیے ایک سجدہ کرتا ہے،اس کی وجہ سے اللہ اس کا ایک درجہ بلندکرتا ہے اور ایک غلطی معاف کر دیتا ہے۔‘‘ معدان رحمہ اللہ نے فرمایا: پھر میری ملاقات ابو درداء رضی اللہ عنہ سے ہوئی،میں نے ان سے بھی یہی درخواست کی تو انہوں نے بھی مجھے یہی جواب دیا۔