Sunan ibn Majah Hadith 1429 (سنن ابن ماجہ)

[1429] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (862) نسائي (1113)

انوار الصحیفہ ص 427

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،ح وَحَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ بَكْرُ بْنُ خَلَفٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ،قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثٍ: عَنْ نَقْرَةِ الْغُرَابِ،وَعَنْ فِرْشَةِ السَّبُعِ،وَأَنْ يُوَطِّنَ الرَّجُلُ الْمَكَانَ الَّذِي يُصَلِّي فِيہِ كَمَا يُوَطِّنُ الْبَعِيرُ

عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے تین کاموں سے منع فرمایا ہے: کوے کی طرح ٹھکونگیں مارنے سے،درندے کی طرح بازو پھیلانے سے اور اس بات سے کہ آدمی نماز کے لیے ایک جگہ مقرر کر لے جس طرح اونٹ (باڑے میں اپنے لیے) جگہ مقرر کر لیتا ہے۔‘‘