Sunan ibn Majah Hadith 1430 (سنن ابن ماجہ)

[1430]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ،عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ،أَنَّہُ ((كَانَ يَأْتِي إِلَی سُبْحَةِ الضُّحَی فَيَعْمِدُ إِلَی الْأُسْطُوَانَةِ،دُونَ الْمُصْحَفِ،فَيُصَلِّي قَرِيبًا مِنْہَا))،فَأَقُولُ لَہُ: أَلَا تُصَلِّي ہَاہُنَا؟ وَأُشِيرُ إِلَی بَعْضِ نَوَاحِي الْمَسْجِدِ،فَيَقُولُ: ((إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّی ہَذَا الْمُقَامَ))

یزید بن ابو عبید رحمہ اللہ سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے متلعق فرماتے ہیں کہ وہ ضحیٰ کے نفل پڑھنے کے لیے تشریف لاتے تو اس ستون کی طرف جاتے جو مصحف کے پاس ہے۔اس کے قریب نماز پڑھتے۔میں(یزید بن ابو عبید) مسجد کے کسی حصے کی طرف اشارہ کر کے کہتا: آپ یہاں کیوں نہیں نماز پڑھ لیتے؟ وہ فرماتے: میں نے رسول اللہ ﷺ کو اس جگہ اہتمام سے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔