Sunan ibn Majah Hadith 1447 (سنن ابن ماجہ)
[1447]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ شَقِيقٍ،عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ،قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِذَا حَضَرْتُمُ الْمَرِيضَ أَوِ الْمَيِّتَ،فَقُولُوا خَيْرًا،فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ يُؤَمِّنُونَ عَلَی مَا تَقُولُونَ)) فَلَمَّا مَاتَ أَبُو سَلَمَةَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنَّ أَبَا سَلَمَةَ قَدْ مَاتَ،قَالَ: قُولِي: اللہُمَّ اغْفِرْ لِي وَلَہُ،وَأَعْقِبْنِي مِنْہُ عُقْبًی حَسَنَةً قَالَتْ: فَفَعَلْتُ: فَأَعْقَبَنِي اللہُ مَنْ ہُوَ خَيْرٌ مِنْہُ،مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ
ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم بیمار کے پاس جاؤ‘‘۔یا فرمایا: ’’مرنے والے کے پاس جاؤ تو اچھی بات کہو کیوں کہ تم جو کچھ (اس وقت) کہتے ہو،فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔‘‘(ام المومنین نے فرمایا) جب ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فوت ہوگئے ہیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تم کہو(اللہُمَّ اغْفِرْ لِی وَلَہُ،وَأَعْقِبْنِی مِنْہُ عُقْبًی حَسَنَۃً) ’’اے اللہ! مجھے اور اسے بخش دے اور مجھے اس کا اچھا بدل عطا فرما۔‘‘ ام المومنین نے فرمایا: میں نے یہی دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان بہتر (خاوند) عطا فرمایا،یعنی رسول محمد ﷺ۔