Sunan ibn Majah Hadith 1446 (سنن ابن ماجہ)

[1446] إسنادہ ضعیف

إسحاق بن عبد اللہ بن جعفر: مستور (تقریب: 464)

انوار الصحیفہ ص 428، 429

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ،عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ،سُبْحَانَ اللہِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ،الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ لِلْأَحْيَاءِ؟ قَالَ: ((أَجْوَدُ،وَأَجْوَدُ))

عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اپنے مرنے والوں کو ان الفاظ کی تلقین کرو: ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو حلیم و کریم ہے،پاک ہے اللہ جو عرش عظیم کا مالک ہے۔سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں،جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔‘‘صحابہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! زندوں کے لیے یہ ذکر کیسا ہے؟ فرمایا: ’’زیادہ اچھا،زیادہ عمدہ۔‘‘