Sunan ibn Majah Hadith 1451 (سنن ابن ماجہ)
[1451] إسنادہ ضعیف
الولید لم یصرح بالسماع المسلسل
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ،عَنْ عَطَاءٍ،عَنْ عَائِشَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْہَا وَعِنْدَہَا حَمِيمٌ لَہَا يَخْنُقُہُ الْمَوْتُ،فَلَمَّا رَأَی النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مَا بِہَا قَالَ لَہَا ((لَا تَبْتَئِسِي عَلَی حَمِيمِكِ،فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ حَسَنَاتِہِ))
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے جب کہ ان کے پاس ان کا ایک رشتہ دار تھا۔جس پر موت کی سختی طاری تھی۔جب رسول اللہ ﷺ نے عائشہ رضی اللہ عنہا کا رنج دیکھا تو فرمایا: ’’عائشہ! اپنے رشتہ دار پر غم نہ کرو،یہ بھی اس کی نیکیوں میں سے ہے۔‘‘