Sunan ibn Majah Hadith 1485 (سنن ابن ماجہ)

[1485] إسنادہ موضوع

أبو داود نفیع الأعمي: متروک وقد کذبہ ابن معین

وتلمیذہ علي بن الحزور متروک شدید التشیع (تقریب: 4703)

انوار الصحیفہ ص 431

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ النُّعْمَانِ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَزَوَّرِ،عَنْ نُفَيْعٍ،عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ،وَأَبِي بَرْزَةَ،قَالَا: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي جِنَازَةٍ،فَرَأَی قَوْمًا قَدْ طَرَحُوا،أَرْدِيَتَہُمْ يَمْشُونَ فِي قُمُصٍ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَبِفِعْلِ الْجَاہِلِيَّةِ تَأْخُذُونَ؟ أَوْ بِصُنْعِ الْجَاہِلِيَّةِ تَشَبَّہُونَ؟ لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ أَدْعُوَ عَلَيْكُمْ دَعْوَةً تَرْجِعُونَ فِي غَيْرِ صُوَرِكُمْ)) قَالَ: فَأَخَذُوا أَرْدِيَتَہُمْ،وَلَمْ يَعُودُوا لِذَلِكَ

عمران بن حصین اور ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،ان دونوں نے کہا: ایک جنازے میں ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ روانہ ہوئے۔آپ نے دیکھا کہ کچھ افراد نے(اوڑھنے والی) چادریں اتار پھینکی ہیں اور صرف قمیصیں پہن کر چل رہے ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تم جاہلیت کا عمل اختیار کر رہے ہو؟ کیا تم جاہلیت کے کام سے مشابہت اختیار کرتے ہو؟ میرا جی چاہا تھا کہ تمہیں ایسی بددعا دوں کی تمہاری صورتیں تبدیل ہو جائیں۔‘‘ چنانچہ انہوں نے اپنی چادریں اوڑھ لیں اور دوبارہ یہ غلطی نہیں کی۔