Sunan ibn Majah Hadith 1500 (سنن ابن ماجہ)
[1500]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا فَرَجُ بْنُ الْفَضَالَةِ قَالَ: حَدَّثَنِي عِصْمَةُ بْنُ رَاشِدٍ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ،عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ،قَالَ شَہِدْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ صَلَّی عَلَی رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَسَمِعْتُہُ يَقُولُ: ((اللہُمَّ صَلِّ عَلَيْہِ،وَاغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ،وَعَافِہِ وَاعْفُ عَنْہُ،وَاغْسِلْہُ بِمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ،وَنَقِّہِ مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنَ الدَّنَسِ،وَأَبْدِلْہُ بِدَارِہِ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِہِ،وَأَہْلًا خَيْرًا مِنْ أَہْلِہِ،وَقِہِ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ)) قَالَ عَوْفٌ،فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي فِي مُقَامِي ذَلِكَ أَتَمَنَّی أَنْ أَكُونَ مَكَانَ ذَلِكَ الرَّجُلِ
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ نے ایک انصاری آدمی کا جنازہ پڑھایا۔میں نے سنا کہ آپ فرما رہے تھے: (اللہُمَّ صَلِّ عَلَیْہِ وَاغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَعَافِہِ وَاعْفُ عَنْہُ وَاغْسِلْہُ بِمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ وَنَقِّہِ مِنَ الذُّنُوبِ وَالْخَطَایَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْہُ بِدَارِہِ دَارًا خَیْرًا مِنْ دَارِہِ وَأَہْلاً خَیْرًا مِنْ أَہْلِہِ وَقِہِ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ) ’’اے اللہ! اس پر رحمت فرما،اس کی مغفرت فرما اس پر رحم کر،اسے عافیت دے اسے معاف کر دے،اسے پانی،برف اور اولوں سے دھو ڈال،اسے گناہوں سے اس طرح پاک کر دے،جیسے سفید کپڑےکو میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔اسے اس کے گھر کے بدلے اس کے گھر سے بہتر گھر اور اس کے کنبے سے بہتر کنبہ عطا فرما اور اسے قبر کی آزمائش سے اور آگ کے عذاب سے محفوظ فرما۔‘‘ حضرن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا:اس مقام پر میرا جی چاہا کہ کاش میں اس(فوت شدہ) آدمی کی جگہ ہوتا(تو رسول اللہﷺ میرے لیے یہ دعا فرماتے۔)