Sunan ibn Majah Hadith 1505 (سنن ابن ماجہ)
[1505]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ،ح وحَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَكِيمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ،وَأَبُو دَاوُدَ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی،قَالَ: كَانَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ ((يُكَبِّرُ عَلَی جَنَائِزِنَا أَرْبَعًا،وَأَنَّہُ كَبَّرَ عَلَی جِنَازَةٍ خَمْسًا)) فَسَأَلْتُہُ فَقَالَ: ((كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يُكَبِّرُہَا))
عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ہم لوگوں کی نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہا کرتے تھے۔ایک جنازہ میں انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں۔میں نے (اس کے متعلق) سوال کیا تو فرمایا: رسول اللہ ﷺ بھی اسی طرح (پانچ تکبیریں) کہا کرتے تھے۔