Sunan ibn Majah Hadith 1510 (سنن ابن ماجہ)
[1510]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ،قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي أَوْفَی: رَأَيْتَ إِبْرَاہِيمَ ابْنَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَاتَ وَہُوَ صَغِيرٌ،وَلَوْ قُضِيَ أَنْ يَكُونَ بَعْدَ مُحَمَّدٍ-صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ-نَبِيٌّ،لَعَاشَ ابْنُہُ،وَلَكِنْ لَا نَبِيَّ بَعْدَہُ))
اسماعیل بن ابو خالد رحمہ اللہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کے صاحبزادے ابراہیم رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا: وہ تو بچپن ہی میں فوت ہوگئے تھے۔اگرتقدیر یہ ہوتی کہ محمد ﷺ کے بعد کوئی اور نبی ہو تو آپ کے(یہ) فرزند زندہ رہتے،لیکن نبی ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں۔