Sunan ibn Majah Hadith 1514 (سنن ابن ماجہ)
[1514]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنِ ابْنِ شِہَابٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْمَعُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ،وَالثَّلَاثَةِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ يَقُولُ: ((أَيُّہُمْ أَكْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ؟)) فَإِذَا أُشِيرَ لَہُ إِلَی أَحَدِہِمْ قَدَّمَہُ فِي اللَّحْدِ وَقَالَ: ((أَنَا شَہِيدٌ عَلَی ہَؤُلَاءِ،وَأَمَرَ بِدَفْنِہِمْ فِي دِمَائِہِمْ،وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْہِمْ،وَلَمْ يُغَسَّلُوا))
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ احد کے شہداء میں سے دو دو تین تین آدمیوں کو ایک ہی کپڑے سے ڈھانپ دیتے تھے،پھر فرماتے: ’’ان میں سے کس کو قرآن زیادہ یاد ہے؟‘‘جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو لحد میں اسے آگے رکھتے اور فرمایا: ’’میں ان کے حق میں گواہ ہوں۔‘‘ نبی ﷺ نے انہیں ان کے خون میں غلطاں ہی دفن کرنے کا حکم دیا،نہ ان کا جنازہ پڑھا نہ انہیں غسل دیاگیا۔