Sunan ibn Majah Hadith 1513 (سنن ابن ماجہ)
[1513]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ،عَنْ مِقْسَمٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: أُتِيَ بِہِمْ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ،فَجَعَلَ ((يُصَلِّي عَلَی عَشَرَةٍ عَشَرَةٍ،وَحَمْزَةُ ہُوَ كَمَا ہُوَ،يُرْفَعُونَ وَہُوَ كَمَا ہُوَ مَوْضُوعٌ))
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: غزوہٴ احد کے دن شہداء کو رسول اللہ ﷺ کے پاس لایا گیا،آپ ان میں سے دس دس افراد کا جنازہ ادا کرنے لگے۔حمزہ رضی اللہ عنہ جہاں تھے وہیں رہے(ان کی میت سامنے رہی) دوسروں کی میتیں اٹھالی جاتی تھیں اور حمزہ رضی اللہ عنہ کی میت جیسے تھے،ویسے ہی(سامنے) پڑی رہتی تھی۔