Sunan ibn Majah Hadith 1524 (سنن ابن ماجہ)
[1524] إسنادہ ضعیف
مجالد: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ الْوَاسِطِيُّ،وَسَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ،عَنْ مُجَالِدٍ،عَنْ عَامِرٍ،عَنْ جَابِرٍ،قَالَ: مَاتَ رَأْسُ الْمُنَافِقِينَ بِالْمَدِينَةِ،وَأَوْصَی أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْہِ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،وَأَنْ يُكَفِّنَہُ فِي قَمِيصِہِ،فَصَلَّی عَلَيْہِ،وَكَفَّنَہُ فِي قَمِيصِہِ،وَقَامَ عَلَی قَبْرِہِ،فَأَنْزَلَ اللہُ: وَلَا تُصَلِّ عَلَی أَحَدٍ مِنْہُمْ مَاتَ أَبَدًا،وَلَا تَقُمْ عَلَی قَبْرِہِ [التوبة: 84]
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مدینہ میں منافقوں کا سردار(عبداللہ بن ابی) مرگیا۔اس نے(مرنے سے پہلے) وصیت کی کہ نبی ﷺ اس کی نمازِ جنازہ پڑھائیں اور اپنی قیمص مبارک کا کفی پہنائیں،چنانچہ نبی ﷺ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی،اپنی قمیص میں اسے کفنایا اور اس کی قبر پر(اس کے حق میں دعا کرنے کے لیے) کھڑےہوگئے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمادی:(وَلاَ تُصَلِّ عَلَی أَحَدٍ مِنْہُمْ مَاتَ أَبَدًا وَلاَ تَقُمْ عَلَی قَبْرِہِ) ’’(اے نبی!) ان میں سے جو مرجائے آپ ہر گز اس کی نماز(جنازہ) نہ پڑھیں اور نہ(کبھی) اس کی قبر پرکھڑے ہوں۔‘‘