Sunan ibn Majah Hadith 1537 (سنن ابن ماجہ)

[1537]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ،عَنِ الْمُثَنَّی بْنِ سَعِيدٍ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ،عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِہِمْ فَقَالَ: ((صَلُّوا عَلَی أَخٍ لَكُمْ مَاتَ بِغَيْرِ أَرْضِكُمْ)) قَالُوا: مَنْ ہُوَ؟ قَالَ: ((النَّجَاشِيُّ))

سیدنا حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو لے کر نکلے اور فرمایا: ’’اپنے ایک بھائی کا جنازہ پڑھو جو تمہارے علاقے سے بارہ فوت ہوگیا ہے۔‘‘ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: وہ کون ہے؟ فرمایا: ’’نجاشی‘‘۔