Sunan ibn Majah Hadith 1547 (سنن ابن ماجہ)

[1547]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ آدَمَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ،عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ،عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يُعَلِّمُہُمْ إِذَا خَرَجُوا إِلَی الْمَقَابِرِ،كَانَ قَائِلُہُمْ يَقُولُ: ((السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَہْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ،وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللہُ بِكُمْ لَاحِقُونَ،نَسْأَلُ اللہَ لَنَا وَلَكُمُ الْعَافِيَةَ))

بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سکھایا کرتے تھے کہ وہ جب قبرستان میں جائیں (تو یہ دعا پڑھیں،چنانچہ) ان میں سے جو شخص (قبرستان میں جا کر) دعا کرتا،وہ یوں کہتا: (السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَہْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُسْلِمِینَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللہُ بِکُمْ لاَحِقُونَ نَسْأَلُ اللہَ لَنَا وَلَکُمُ الْعَافِیَۃَ) ’’تم پر سلامتی ہو،اے مومنوں اور مسلمانوں کی بستی والو! ہم بھی ان شاء اللہ تم سے آملنے والے ہیں۔ہم اللہ سے اپنے لیے اور تمہارے لیے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔‘‘