Sunan ibn Majah Hadith 1546 (سنن ابن ماجہ)
[1546] إسنادہ ضعیف
عاصم بن عبیداللہ: ضعیف
والحدیث الآتي (الأصل: 1547) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَی قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللہِ،عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: فَقَدْتُہُ،تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَإِذَا ہُوَ بِالْبَقِيعِ،فَقَالَ: ((السَّلَامُ عَلَيْكُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ،أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ،وَإِنَّا بِكُمْ لَاحِقُونَ،اللہُمَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَہُمْ،وَلَا تَفْتِنَّا بَعْدَہُمْ))
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک رات نبی ﷺ مجھے(بستر پر) نظر نہ آئے۔دیکھا تو آپ بقیع(قبرستان) میں تھے۔(وہاں) آپ نے فرمایا: (السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِینَ أَنْتُمْ لَنَا فَرَطٌ وَإِنَّا بِکُمْ لاَحِقُونَ اللہُمَّ لاَ تَحْرِمْنَا أَجْرَہُمْ وَلاَ تَفْتِنَّا بَعْدَہُمْ) ’’اے مومن لوگوں کی بستی والو! تم پر سلامتی ہو تم ہمارے پیش رو ہو اور ہم بھی تم سے آملنے والے ہیں۔اے اللہ! ہمیں ان(پر صبر) کے ثواب سے محروم نہ رکھنا اور ان (کی وفات) کے بعد ہمیں آزمائش میں مبتلا نہ کرنا۔‘‘