Sunan ibn Majah Hadith 1573 (سنن ابن ماجہ)

[1573] إسنادہ ضعیف

الزہري عنعن

انوار الصحیفہ ص 435

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْبَخْتَرِيِّ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ،عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ سَعْدٍ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمٍ،عَنْ أَبِيہِ،قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ أَبِي كَانَ يَصِلُ الرَّحِمَ،وَكَانَ وَكَانَ،فَأَيْنَ ہُوَ؟ قَالَ ((فِي النَّارِ)) قَالَ: فَكَأَنَّہُ وَجَدَ مِنْ ذَلِكَ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ فَأَيْنَ أَبُوكَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((حَيْثُمَا مَرَرْتَ بِقَبْرِ مُشْرِكٍ فَبَشِّرْہُ بِالنَّارِ)) قَالَ: فَأَسْلَمَ الْأَعْرَابِيُّ بَعْدُ،وَقَالَ: لَقَدْ كَلَّفَنِي رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ تَعَبًا،مَا مَرَرْتُ بِقَبْرِ كَافِرٍ إِلَّا بَشَّرْتُہُ بِالنَّارِ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! میرا صلہ رحمی کرتا تھا،اور اس میں فلاں فلاں خوبیاں تھیِ وہ کہاں ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جہنم میں ہے۔‘‘ اس کو یہ جواب گویا ناگوار تو کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کے والد کہاں ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تو جہاں بھی کسی مشرک کی قبر کے پاس سے گزرے تو اسے جہنم کی خوش خبردی دے دے۔‘‘ بعد میں اس اعرابی نے اسلام قبول کر لیا(بعد میں یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے) اس نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ نے ایک مشکل کام میرے ذمے لگا دیا ہے،جب بھی میرا گزر کسی کافر کی قبر کے پاس سے ہوتا ہے میں اسے جہنم کی خوشخبری دیتا ہوں۔