Sunan ibn Majah Hadith 1572 (سنن ابن ماجہ)
[1572]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ،عَنْ أَبِي حَازِمٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: زَارَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَبْرَ أُمِّہِ،فَبَكَی وَأَبْكَی مَنْ حَوْلَہُ،فَقَالَ: ((اسْتَأْذَنْتُ رَبِّي فِي أَنْ أَسْتَغْفِرَ لَہَا،فَلَمْ يَأْذَنْ لِي،وَاسْتَأْذَنْتُ رَبِّي فِي أَنْ أَزُورَ قَبْرَہَا فَأَذِنَ لِي،فَزُورُوا الْقُبُورَ،فَإِنَّہَا تُذَكِّرُكُمُ الْمَوْتَ))
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے اپنی والدہ کی قبر کی زیارت کی،آپ خود بھی روئے اور نبی ﷺ کی کیفیت دیکھ کر جو(حضرات آپ کے ہمرا) آپ کے ارد گرد تھے،وہ بھی اشک بار ہوگئے۔تب آپ نے فرمایا: ’’میں نے اپنے رب سے ان کے لیے(والدہ ماجد کے لئے) دعائے مغفرت کی اجازت طلب کی تو اس نے مجھے اجازت نہیں دی اور میں نے اپنے رب سے ان کی قبر کی زیارت کی اجازت طلب کی تو اس نے مجھے اجازت دے دی،اس لیے قبروں کی زیارت کیا کرو،یہ تمہیں موت کی یاد دلائے گی۔‘‘