Sunan ibn Majah Hadith 1586 (سنن ابن ماجہ)

[1586]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ الْأَوْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ،عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ،قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا صَخْرَةَ،يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ،وَأَبِي بُرْدَةَ،قَالَا: لَمَّا ثَقُلَ أَبُو مُوسَی أَقْبَلَتِ امْرَأَتُہُ أُمُّ عَبْدِ اللہِ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ،فَأَفَاقَ،فَقَالَ لَہَا: أَوَمَا عَلِمْتِ أَنِّي بَرِيءٌ مِمَّنْ بَرِئَ مِنْہُ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ وَكَانَ يُحَدِّثُہَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((أَنَا بَرِيءٌ مِمَّنْ حَلَقَ،وَسَلَقَ،وَخَرَقَ))

عبدالرحمٰن بن یزید اور ابو بردہ رحمہما اللہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: جب ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ زیادہ بیمار ہوگئے تو ان کی بیوی ام عبداللہ رضی اللہ عنہا بلند آواز سے رونے لگیں۔ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو کچھ افاقہ ہوا تو فرمایا: کیا تجھے معلوم نہیں کہ میں بھی اس سے بے زار ہوں جس سے رسول اللہ ﷺ نے بیزار کا اظہار فرمایا ہے؟ (اس بیماری سے پہلے) وہ انہیں حدیث سنایا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں اس شخص سے بے زار ہوں جو(اظہار غم کے لیے) بال منڈوائے یا بین کرے یا کپڑے پھاڑے۔‘‘