Sunan ibn Majah Hadith 1594 (سنن ابن ماجہ)
[1594]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَسِيدُ بْنُ أَبِي أَسِيدٍ،عَنْ مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ،عَنْ أَبِيہِ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْمَيِّتُ يُعَذَّبُ بِبُكَاءِ الْحَيِّ،إِذَا قَالُوا: وَاعَضُدَاہُ،وَاكَاسِيَاہُ،وَانَاصِرَاہُ،وَاجَبَلَاہُ،وَنَحْوَ ہَذَا،يُتَعْتَعُ وَيُقَالُ: ((أَنْتَ كَذَلِكَ؟ أَنْتَ كَذَلِكَ؟)) قَالَ أَسِيدٌ: فَقُلْتُ سُبْحَانَ اللہِ،إِنَّ اللہَ يَقُولُ: وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَی [الأنعام: 164] قَالَ: وَيْحَكَ أُحَدِّثُكَ أَنَّ أَبَا مُوسَی حَدَّثَنِي عَنْ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَتَرَی أَنَّ أَبَا مُوسَی كَذَبَ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ؟ أَوْ تَرَی أَنِّي كَذَبْتُ عَلَی أَبِي مُوسَی
اسید بن ابو اسید رحمہ اللہ نے موسیٰ بن ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے،انہوں نے اپنے والد(ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’زندہ کے رونے سے فوت شدہ کو عذاب ہوتا ہے،جب وہ (رونے والے) کہتےہیں: ہائے میرا بازو! ہائے مجھے لباس دینے والا! ہائے میری مدد کرنے والا! ہائے وہ پہاڑ(جیسی عظیم شخصیت) اور اس طرح کے الفاظ کہتے ہیں تو اسے جھڑکا اور جھنجھوڑا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے:’’کیا تو (واقعی) ایسا ہی ہے؟ کیا تو ایسا ہی ہے؟‘‘ اسید رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے کہا: سبحان اللہ! اللہ تعالیٰ نے تو فرمایا ہے:(وَلاَ تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرَی) ’’کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔‘‘ موسیٰ رحمہ اللہ نے فرمایا: تیرا بھلا ہو! میں تجھے یہ بتا رہا ہوں کہ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے مجھے اللہ کے رسول ﷺ کی یہ حدیث سنائی ہے(لیکن تجھے یقین نہیں آتا) کیا تیرا خیال ہے کہ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ پر جھوٹ باندھا ہے؟ یا تیرا یہ خیال ہے کہ میں نے ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ پر جھوٹ باندھنا ہے؟